اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان اور روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل باگدانف نے پیر کو اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں کو چھوڑ کر شام کے سبھی علاقوں میں جنگ بندی کے نفاذ اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی کوششوں پر زور دیا -
ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے کہا کہ شام کے ان مخالفین سے مذاکرات کئے جانے چاہئیں جو بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے میں یقین رکھتے ہیں -
اطلاعات ہیں کہ روس کے نائب وزیر خارجہ اور شام کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے میخائل باگدانف ایران کے نائب وزیر خارجہ کی دعوت پر تہران پہنچنے والے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169